چوریوں اور ڈکیتیوں کے مختلف مقدمات ، معصوم بچہ بھی جاں بحق
میلسی (نامہ نگار) چوریوں اور ڈکیتیوں کے مختلف مقدمات کے ملزم حامد بلوچ اور رضوان نے اپنی جان بچاتے ہوئے معصوم بچے کے جان لے لی اور باپ کو زخمی کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق میلسی کا مشہور و معروف ڈکیٹ جو ضلع بھر میں ڈکیتیوں اور چوریوں کے مختلف مقدمات میں سی آئی اے پولیس میلسی کو مطلوب تھا گزشتہ روز ملزم حامد بلوچ اپنے ساتھی رضوان اوڈھ اور دو نامعلوم ڈاکوؤں کے ہمراہ کسی نامعلوم جگہ پر جا رہے تھے کہ مخبر کی رپورٹ پر سی آئی اے پولیس میلسی نے ان ڈاکوؤں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اپنی بلیک کلر کی بڑی گاڑی کو اوور سپیڈ کرتے ہوئے ٹبہ سلطان پور کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی اپنے پیچھے پولیس کو دیکھ کر پولیس سے بچ نکلنے کی کوشش میں اپنی گاڑی کو اوور سپیڈ سے چلاتے ہوئے روڈ پر چلتے باپ بیٹے کو گاڑی کے نیچے کچل دیا جس سے باپ زخمی اور 7سالہ بچہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا اور کئی املاک کو نقصان پہنچایا شہریوں کے سامنے اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس ملزموں کو تلاش کرنے میں مصروف ہے