کرائمز

محمد کاشف اسلم (ایس ایس پی) نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان کا چارج سنبھال لیا

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) محمد کاشف اسلم (ایس ایس پی) نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان کا چارج سنبھال لیا ملتان میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق محمد کاشف اسلم (ایس ایس پی) نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی ایس پی سرکل سٹی و قذافی، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز، آفس سپرنٹنڈنٹ، دفاتر وفیلڈ میں تعینات ٹریفک سٹاف نے چیف ٹریفک آفیسر کا پرجوش طریقہ سے استقبال کیا۔ چارج سنبھالتے ہی سی ٹی او ملتان نے پولیس خدمت مرکز پولیس لائن، ملتان پولیس 88.6 ایف ایم ریڈیو اور دفاتر و برانچز ہائے کا وزٹ کیا اور تمام سٹاف کو محنت و لگن سے ڈیوٹی سر انجام دینے کا کہا۔ ملتان میں آبادی کے اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس کو بہتر کرنا میری اولین ترجیح ہو گی۔ ملتان میں ٹریفک پولیس کی اسپیشل رسپانس ٹیم تشکیل دی جائیگی جو کسی بھی ٹریفک پرابلم کی صورت میں ٹریفک کے سموتھ فلو کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہونگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button