آرپی اوسرگودھا محمد شہزاد آ صف خان کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس جوہر آباد آمد
خوشاب ( ملک شیرافضل ٹوانہ سے) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آ صف خان کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس جوہر آباد آمد ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا،آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او آفس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت، ڈی پی خوشاب نے انہیں ضلع خوشاب کے حدود اربعہ، سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن ،اور ضلع کے کرائم ریٹ کے حوالے سےتفصیلی بریفنگ دی، ریجنل پولیس آفیسرنے پولیس افسران کو مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کرنے اور جرائم کی شرح میں کمی لانے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ کے اختتام پہ آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان انٹر میڈیٹ کلاس کورس میں آل راؤنڈ تھرڈ آنے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ابراہیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا۔