کرائمز

ملی بھگت میلسی شہر کی مستحق خواتین تاحال سہ ماہی قسط سے محروم

میلسی(حسنین سے ) تحصیل دفتربےنظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ریٹیلرز کی مبینہ ملی بھگت میلسی شہر کی مستحق خواتین تاحال سہ ماہی قسط سے محروم ڈپٹی کمشنرکی جانب سے ٹی ایم اے پارک میں مختص کی گئی جگہ پررقم تقسیم کاعمل شروع ناہوسکا تفصیل کےمطابق بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط تین ہفتے قبل جاری ہوچکی ہے لیکن سابقہ رقم ترسیل سنٹر پراعتراض کےباعث اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیارنے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی ڈائریکٹر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مشاورت کےبعد تین جگہوں کاانتخاب کیاتھا لیکن میلسی دفترکےذمہ داران اور ریٹیلرزحضرات کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے میلسی کےٹی ایم اے پارک میں میلسی شہرکی خواتین کےلئے سینٹر فعال نہیں کیاجاسکا جس کےباعث میلسی شہرکی خواتین رقم کےحصول کےلئے پریشانی کاشکارہیں یامضافات میں قائم سنٹرپرطویل سفرکرکےرقم حاصل کررہی ہیں ڈپٹی کمشنروہاڑی بی آئی ایس پی میلسی آفس کی بدنیتی کانوٹس لےکرمقررکردہ سنٹرکوفعال کروائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button