کرائمز
ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر کو سموگ فری بنانے کیلئے اقدامات تیز
لاہور(نمائندہ خصوصی)ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن چھٹی کے روز بھی نشتر ٹاؤن کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں جاری،ایل ڈبلیو ایم سی لاہوریوں کو سموگ فری ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کا میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمارتی ملبہ اور کچرا روڈ سائیڈ پر پھینکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے چھٹی کے دن بھی نشتر ون ٹاون کے علاقے شالیمار سمیت گلی محلوں کی سطح تک خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز پر عملہ مامور ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔