کرائمز
خاتون کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار ) گھرمیں گھس کر خاتون کو گولی مارکرزخمی کرنے پر9ملزمان کیخلاف مقدمہ درج پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ صد رکے علاقہ تلہاڑہ کی خاتون ساجدہ اپنے گھرمیں موجودتھی کہ اسی دوران ملزمان نعمان‘حیدر‘ اویس‘ افضال‘ریحان‘علیم‘سلطان‘سرفراز اور ذوالفقار گھرمیں گھس آئے اور مشتاق کو کمروں میں ڈھونڈتے رہے بھابھی نے منت سماجت کی ملزمان نے فائرنگ شرو ع کردی جس خاتون زخمی ہوگئی ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔