پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن تحصیل کہروڑپکا کا مشترکہ اجلاس
لودھراں (محمد اعجاز انصاری) پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن تحصیل کہروڑپکا۔ ضلع لودہراں کے سینئر عہدے داران کا مشترکہ اجلاس گوگڑاں پریس کلب گوگڑاں میں زیر صدارت ضلعی صدر میاں ربنواز منعقد ہوا۔اجلاس میں مہمان خصوصی ضلعی مرکزی صدر شیخ ریاض انوا ضلعی وائس چیرمین سید جاوید بخاری اورتحصیل صدر غلام شبیر ڈوگرتھے۔ اجلاس کاباقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت رمضان جانی نے حاصل کی اسکے بعد ہدیہ نعت کی سعادت طارق شہزاد نےحاصل کی۔ اجلاس میں ضلعی چیئرمین رانا ظہور احمد۔ تحصیل لودہراں کے چیئرمین اکرم علی سندھو۔صدر رانا ارشاداترا۔ نائب صدر چوہدری عبدالماجد۔ جنرل سیکرٹری محمدیونس عاصی۔رانا محمداخترسیکرٹری اطلاعات۔ ظفر شہزاد چیئرمین مجلس عاملہ۔ تحصیل کہروڑپکا سے صدر غلام شبیر ڈوگر۔ضلعی نائب صدر محمد رمضان جانی۔ فنانس سیکرٹری طارق شہزاد اور ضلعی وائس چیرمین سید جاوید بخاری شامل تھے۔اس اجلاس میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن پاکستان کی وہ واحد صحافتی تنظیم ہے جو صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتی ہے۔پی ایم اے پاکستان کے علاوہ یو کے اور دیگر ممالک میں بھی صحافتی میدان میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت پی ایم اےکے یو کےکے صدر یاورحسین، مرکزی صدر شیخ ریاض انور۔ جنرل سیکرٹری مظہر حیات بھٹہ۔ ڈپٹی سیکرٹری رحمان مجید۔مرکزی چیئرمین رانا خلیل ضمیر۔ شاہین بخاری۔میاں ریاض اور دیگر پی ایم اے کے سینئر،جونیئر عہدے داران مرکزی بنیاد کے ستون اور چاروں صوبوں کی زنجیرہیں ۔اجلاس کے اختتام میں میاں ربنواز اورچوہدری عبدالماجد نے ملک کی سلامتی امن وامان اور پی ایم اے میں اتحاد۔ متحد اور بھائی چارے کی فضا کو ہمیشہ قائم و دائم رکھنے کی دعا کی گئی