پولیس کی کرائم کنٹرول کرنے کی سب تدبیریں ناکام، شہری لٹتے رہے
لاہور(ارسلان تیموری )صوبائی دارالحکومت میں شہری سر راہ لٹنے لگے پولیس کی کرائم کنٹرول کرنے کی سب تدبیریں ناکام ہو گئیںگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 446وارداتیں رپورٹ ،، پولیس زرائع کے مطابق ہاوس رابری کے دوران مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری کے گھر سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ، نقب زنی کی وارداتوں میں چورشہر کے مختلف علاقوں میں 22گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ،راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 34فراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز ، مختلف مقامات پرشہریوں سے 4 موٹرسائیکلیں ،1کار اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جھپٹا مار کاروائیوں میں ڈاکو 35شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 46موٹرسائیکلیں، ،7دیگر وہیکل چوری ہو گئیں اور متفرق چوری کی292ورداتیں رپورٹ ہوئیں اس کے علاوہ لاہور پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ کے27منشیات کے21مقدمات درج کیے گئے اورآپریشن انویسٹی گیشن ونگ کی پولیس نے مشترکہ کاروائیوں میں 47اشتہاری اور 47عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے