لودھراں ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی مہم کا آغاز کر دیا گیا
لودھراں (محمد اعجاز انصاری) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لودھراں کو آوارہ کتوں کی فوراً تلفی کیلئے موثر مہم چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے بتایا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے احکامات دیے ہیں ۔ انہوں نے میونسپل افسران کو ہدایت کی ہے کہ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے موثر مہم چلائی جائے۔ انہوں نے غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کے حکم پر ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے میونسپل کمیٹی لودھراں میں خصوصی سکوارڈ قائم کیا گیا ہے۔ شہری آوارہ کتوں کی تلفی کے حوالے سے متعلقہ میونسپل کمیٹیوں سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔