کرائمز

کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس

مکو آ نہ (کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام )چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں بیان میں چیئرپرسن سارہ احمد نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق، کمسن گھریلو ملازمہ زاہرہ کو اس کے مالکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے بچی کے جسم کو گرم چمٹے سے جھلسایا اور اس کے بال بھی کاٹ دیے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ تشدد کا شکار بچی زہرہ کو مکمل معاونت اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button