غریب دیہاتی پر با اثر افراد کا دھاوا،بہیمانہ تشدد پلاٹ پر قبضہ کرلیا
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)چک نمبر 166/WBتحصیل میلسی ضلع وہاڑی کے رہائشی محمد حماد اکبر نے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس و دیگر افسران کو بھجوائی گئی تحریری درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں ایک غریب مزدور، محنت کش ہوں۔میرے بزرگ بیماروالدین چھوٹے چھوٹے بچے اور بہنیں ہیں ۔میں نے اپنے بزرگ والدین، بچوں اور بہنوں کا پیٹ پالنے کیلئے چند جانور اپنے وراثتی پلاٹ برقبہ تعدادی1کنال کھیوٹ نمبر 166/166کھتونی نمبر 370چک نمبر 166/WB ۔ میں باندھ کر گزر بسر کر رہے ہیں مورخہ 01-11-2024کو رات گئے معروف منشیات فروش قبضہ مافیاغنڈہ عناصر محمد اصغر ولد غلام سرور ،محمد سجاد ،محمد راولولد محمد اصغر ،8/10کس نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح ہو کر آئے ۔ عدالت کے حکم امتناعی کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ۔ میری ہمشیرہ شہناز بی بی ،ہما نذیر اور بہنوئی محمد نذیر پر جان لیوا حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمارے جانور پلاٹ سے کھول کر بھگا دیے اور پلاٹ پر قبضہ کر لیا جبکہ ہم نے اس پلاٹ کا عدالت سے حکم امتناعی لیا ہوا ہے ۔اطلاع پر میں موقع پر پہنچا اور ریسکیو 15اورتھانہ ٹبہ سلطان پور کال کی تو الزام علیہان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ لیکن پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پورنے الزام علیہان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے غنڈہ عناصر جو کہ با اثر بدنام زمانہ دولت کے فرعون ہیں سے نقد مستفیدہو کر زخمی میری بہنوں، بہنوئی ،مظلوموں کی داد رسی کی بجائے ہمیں ہی انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور کر دیا ۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس ،کمشنر ملتان ،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ غندہ عناصرکے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے ۔ہمیں ہمارا ملکیتی وراثتی قیمتی پلاٹ کا قبضہ و اگذار کرا کر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔