کرائمز

شجاع آباد: گمشدہ ہونے والے بچے کا مقدمہ درج ، پولیس مصروف تفتیش

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد تھانہ سٹی کی حدود سرکلر روڈ کے رہائشی راؤ علی رضا علی شیر نے تھانہ سٹی میں گمشدہ ہونے والے بچے کا مقدمہ درج کرایاتفصیلات کے مطابق راؤ علی رضا بن علی شیر جو کیمٹی والی مسجد سرکلر روڈ کے رہائشی نے موقف اختیار کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ 05-11-2024 رات ایک بجے کر اٹھارہ منٹ پر مجھے ایک نمبر سے کال آئی جس میں کالر نے اپنا نام عبد الرحمن بتایا اور کہا میں تمھارے بیٹے عبداللہ کو اغواء کر لوں گا میں نے اس بات پر توجہ نہ دی جب صبح نماز کے لیے اٹھا تو دیکھا میرا چودہ سالہ بیٹا گھر پر موجود نہ تھا تھانہ سٹی پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا اور گمشدہ بچے کی تلاش شروع کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button