کرائمز
دھان کی رکھوالی کرنے والا کسان کا بہیمانہ قتل ،کہرام مچ گیا
منچن آباد(راشد ڈھڈی) منچن آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات محلہ گنیش پورہ کا رہائشی کسان منچن آباد نزد ریلوے اسٹشن اپنے کھیت میں دھان کی فصل کی رکھوالی کے لئے سویا ہوا تھا جس کو رات کے وقت بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ کسان کی شناخت 28 سالہ جمیل احمد کے نام سے ہوئی، کرائم سین یونٹ کی ٹیم اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایج کیو ہسپتال منچن آباد منتقل کر دیا گیا…