کرائمز
گجرات: قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار
گجرات(رانا عاطف )پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم بدر منیر ناروے سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار، اشتہاری مجرم نے 2011 میں گجرات عدالت پیشی پر آئے ملزم سرخاں محمد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، پنجاب پولیس نے بدر منیر کا نام پرویژنل نیشنل آئی ڈنٹیفیکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل کروایا تھا، رواں سال بیرون ملک سے گرفتار مفرور اشتہاری مجرمان کی تعداد 07 ہو گئی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او گجرات اور پولیس ٹیم کو شاباش، بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور