علاقائی خبریں
عبدالحفیظ قریشی کی کاروباری حضرات اور ان کے تنظیمی سربراہان سے ملاقات
گوجرانوالہ ( رانا عبدالغفار خاں ) صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ پنجاب کی ہدات پر دفتر ضلعی زکوٰۃ وعشر کمیٹی گوجرانوالہ میں مورخہ 19 مارچ 2025 کو عبدالحفیظ قریشی ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر نے کاروباری حضرات اور ان کے تنظیمی سربراہان سے ملاقات کی اور انہیں زکوٰۃ پروگرامز کی آگاہی اور اپنی زکوٰۃ رضا کارانہ طور پر محکمہ زکوٰۃ کو دینے کے بارے میں ترغیب دی اور زکوٰۃ کی مختلف مدات کے بارے تفصیلی آگاہ کیا۔