کرائمز

پٹرولنگ چوکی مانگا منڈی میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع

مانگا منڈی (نامہ نگار) پٹرولنگ چوکی مانگا منڈی میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع۔عوام کی سہولت کیلئے ایس پی پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس فتح احمد کاہلوں کی خصوصی ہدایات پر پٹرولنگ پوسٹ مانگا منڈی میں لرننگ لائسنس کیساتھ کار اور موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے پٹرولنگ پوسٹ مانگا منڈی کے انچارج محمد وقار سب انسپکٹر نے پریس کلب مانگا کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مانگا منڈی میں لرننگ لائسنس ، موٹر سائیکل اور کار کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء سے علاقہ کی عوام کو دور دراز جا کر دھکے کھانے سے نجات مل جائے گی اور نزدیک ترین سہولت ملنے سے ڈرائیونگ لائسنس زیادہ سے زیادہ بننے کیوجہ سے جعلی لائسنس کا خاتمہ ہو گا اس کے علاوہ پٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹر جیا بگا سنٹر میں ایل ٹی وی اور ہیوی لائسنس بھی بن رہے ہیں جہاں پر ڈرائیور حضرات کو ٹریننگ دینے کی بھی سہولت موجود ہے عوام کو چاہئے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی سے کھیلنے سے گریز کریں .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button