علاقائی خبریں

اتحاد سے خائف سازشی عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں:غلام مرتضیٰ عاجز

ایسوسی ایشن کے اتحاد سے خائف سازشی عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں غلام مرتضیٰ عاجز مرکزی صدر

پینٹرز اتحاد کو نقصان پہنچانے والوں کا قبرتک پیچھا کریں گے رانا شہزاد صوبائی صدر

پینٹروں کے لبادے میں چھپی کالی بھیڑوں کا صفایا وقت کی اہم ضرورت ہے میاں ذوالفقار مرکزی جنرل سیکرٹری

رائےونڈ (شمشادعلی بھٹی سے ) آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان بھر کے پینٹروں ، مصوروں اور فن خطاطی سے وابستہ ماھر اساتذہ کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔ مرکزی صدر غلام مرتضیٰ عاجز مرکزی صدر نے شمشادعلی بھٹی میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب APPAA سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن، ہمارے اصول ، ہمارا خواب ہے ۔کچھ لوگ ایسے ہیں جو ایسوسی ایشن کو ناکام بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں ، انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ یہ محض ان کی خوش فہمی ہے۔ ان شاء اللہ ان کا غرور اور انکی جانب سے کی جانے والی تمام سازشیں ناکام ہوں گی ، کیونکہ ہم جن اصولوں پر کھڑے ہیں، وہ وقتی یا کمزور نہیں بلکہ مضبوط ، مستقل اور انصاف پر مبنی ہیں ۔ ہم ریت پر نہیں، چٹان پر کھڑے ہیں ۔ ہم کسی ایک فرد کی سوچ پر نہیں، بلکہ اجتماعی سوچ ، ضابطوں اور قانون کے دائرے میں چلنے پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہماری ایسوسی ایشن کسی ایک شخص یا گروہ کی مرضی سے نہیں، بلکہ تمام ممبران کے مساوی حقوق اور مشاورت سے رواں دواں ہے ۔ ہم سب کا احترام کریں گے ، سب کی بات سنیں گے، لیکن فیصلہ صرف ضابطوں کے مطابق ہوگا۔ ایسوسی ایشن کسی کا ذاتی ادارہ نہیں ، بلکہ ہم سب کامشترکہ پلیٹ فارم ہے ۔ اس کی کامیابی ہماری یکجہتی اور اصول پسندی میں ہے ، اور یہی چیز اسے ہر سازش سے محفوظ بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button