کرائمز
بدنام زمانہ منشیات فروش بشارت عرف موچھا سٹی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
قصور/ پتوکی (محمد ارسلان )SHO تھانہ سٹی پتوکی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ،بدنام زمانہ منشیات فروش بشارت عرف موچھا تقریبا اڑھائی کلو چرس سمیت گرفتار ملزم بشارت عرف موچھا سکنہ شاد باغ کالونی پتوکی عادی منشیات فروش ہے جس کو ایک خصوصی آپریشن کے بعد رنگے ھاتھوں 2305 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہےانشاءاللہ علاقہ تھانہ سٹی پتوکی میں تمام منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے تک آپریشن جاری رہے گا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اطلاع دے کر اس جہاد میں محکمہ پولیس کا ساتھ دیں۔ آپ کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا