ٹریکٹر ٹرالی سڑک کنارے الٹنے سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
کوٹ رادھا کشن(محمد ارسلان) سموگ کے باعث اینٹوں بھری ٹریکٹر ٹرالی سڑک کنارے الٹنے سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش و زخمی کو باہر نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گزشتہ رات مین چھانگا مانگا روڈ پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی (رفیع گارڈن ) کے قریب چھانگا مانگا کی طرف سے آنی والی اینٹوں بھری ٹریکٹر ٹرالی جیسے ڈرائیور کو سموگ کی وجہ سائیڈ نظر نا آنے کے سبب کنارے پر نیچے کی طرف الٹ گی جس کی وجہ سے دو افراد 26 سالہ ارشد مسیح اور 40 سالہ رحمت ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب گے جنہیں ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آہریشن کے بعد باہر نکالا تو ارشد مسیح ہلاک ہو چکا تھا جبکہ رحمت شدید زخمی تھا ریسکیو 1122 ٹیم نے ارشد مسیح کی نعش اور زخمی رحمت کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا یاد رہے کہ کوٹ رادھا کشن چھانگا مانگا روڈ سنگل روڈ ہے جس پر آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیائع ہو رہا ہے لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہیں اس روڈ ہر نجی فیکٹریوں کی بڑی بسوں کے ساتھ ملتان روڈ کی ہیوی ٹریفک ٹول پلازوں کے ٹیکسوں سے بچنے کے لیے گزرتی ہے جس کو ٹریفک کے اہلکاروں کی آشرباد حاصل ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول ہے اسکے ساتھ فوگ یا سموگ کے دوران سڑک کے دونوں اطراف محکمہ ہائی وے کی جانب سے لائنر نا ہونے کے سبب کنارے نظر نہیں آتے ہیں شہریوں نے بارہا منتخب نمائندوں انتظامی عہددران اور حکومت پنجاب سے اس روڈ کو ون وے کرنے کے ساتھ سپیڈ بریکرز بنانے کا مطالبہ کیا ہے لیکن آج تک اس ہر عمل نہیں ہوا