کرائمز
گھوٹکی پولیس کا جواریوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن
گھوٹکی( فداحسین رند)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جواریوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تھانہ ریتی پولیس نے خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے،نزد ریلوے پھاٹک ملزم جمعو شر کی دوکان سے تاش کے پتوں پہ جواء کھیلتے ہوئے ملزمان/جواریوں پہ چھاپہ مارکر 03 جواریوں/ملزمان منیر ولد متارو شر،،مھراب ولد لال بخش شر اور خدادا ولد صاحب شر والوں کو 104 پتے تاش اور3600 نقد رقم سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ دو ملزمان جمعو ولد رسول بخش شر اور اختر ولد افغان شر پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے پولیس گرفتار ملزمان جواریوں کو تھانہ پہ لے آئی گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 54/2024 دفعہ 5 سندھ جواء ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا