جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں : ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو
گھوٹکی ( فداحسین رند)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو نے ضلع گھوٹکی میں تعیناتی کے بعد تمام کریمنلز کو پیغام دیا تھا کہ وہ جرم کی دنیا چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کر دیں تو ان کو رعایت دی جائے گی ایس ایس پی گھوٹکی کے ایسے پیغام کے بعد درجنوں مقدمات میں ملوث عادی مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے آج ضلع گھوٹکی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ مجرم محمد نواز عرف نوازو ولد گل محمد عرف غلام محمد سمیجو سکنہ گوٹھ کپ سمیجو تعلقہ اباڑو ضلع گھوٹکی نے خود کو ڈی ایس پی میر پور ماتھیلو عبدالقادر سومرو کے روبرو پیش کردیا نواز عرف نوازو سمیجو کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں اغواء برائے تاوان، قتل،رہزنی ڈکیتی چوری اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے درجنوں مقدمات درج تھے ملزم نواز عرف نوازو سمیجو نے کہا ہے کہ ایس ایس پی گھوٹکی کے پیغام کے بعد اور پولیس کے خوف اور گھیراؤ تنگ ہونے کی وجہ سے،میں نے جرم کی دنیا چھوڑ کر عزت کی زندگی گزارنے کے لئے خود کو ڈی ایس پی میر پور ماتھیلو اور ایس ایچ او بیلو میر پور کے سامنے گرفتاری دے رہا ہوں،مجھے ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو پہ مکمل اعتماد ہے اور میرے اوپر جو بھی مقدمات درج ہیں ان کا عدالت میں سامنا کروں گا گرفتاری دینے والے ملزمان کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ملزم نواز عرف نوازو سمیجو نے دیگر مفرور ملزمان کو پیغام دیا ہے کہ عزت کی زندگی گزارنے کے لئے وہ بھی میری طرح اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیں اور عدالت میں اپنے کیسوں کا سامنا کریں گرفتار ملزم نواز عرف نوازو سمیجو کے 35 کیسز کا کریمنل ریکارڈ ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے