کرائمز

ایس ایچ او تھانہ خیر پورسادات نور خان کی کارروائی ،ا شتہاری گرفتار

چوک سرور شہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوک سرور شہید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدرکی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ خیر پورسادات نور خان کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،اے۔کیٹگری کا مجرم اشتہاری شوکت کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا تفصیلات کے ڈی پی او سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی علی پور سرکل چوہدری فیاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ خیرپورسادات نورخان کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاون جاری۔ایس ایچ او نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اے۔کیٹگری کا مجرم اشتہاری محمد شوکت کو گرفتار کر کے پابندسلاسل کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او نورخان کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے تاکہ عوام کو امن فراہم کیا جا سکے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت اور انکی خدمت کیلئے سرشار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button