کرائمز

تین مسلحہ ڈاکوؤں نے حمزہ موبائل شاپ کے مالک کو لوٹ لیا

وھاڑی(گلزاراحمد سے) تھانہ لڈن کے علاقہ پل کوٹ غلام قادر پر ڈکیتی کی بڑی واردات تین مسلحہ ڈاکوؤں نے حمزہ موبائل شاپ کے مالک ممتاز سدھانہ کو گھر جاتے ہوئے رات تقریباً 9بجے گن پوائنٹ پر روک کر سات لاکھ روپے نقدی دو موبائل اور ضروری کاغذات چھین کر فرار 15 کی کال پر ڈی پی او وھاڑی ڈی ایس پی صدر سرکل وھاڑی ،ایس ایچ او تھانہ لڈن بھاری نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گے تھانہ لڈن میں متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج پولیس مصروف تفتیش تفصیل کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریبآ 08:45 بجے اڈا پل کوٹ غلام قادر پر حمزہ موبائل شاپ کے اونر محمد ممتاز ولد محمد نواز سدھانہ دکان بند کرکے اپنے گھر فیض فارم موضع فضل واہ جارھا تھا کہ راستے میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر نقدی مبلغ 6 لاکھ اسی ھزار روپے 680000 دو عدد قیمتی ٹچ موبائل اے ٹی ایم کارڈ قومی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار ھوگے تاہم شور واویلا پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگے 15 پر کال کر کے واردات کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وھاڑی محمد افضل خان ،ڈی ایس پی صدر سرکل وھاڑی محمد رضوان خان ،اور ایس ایچ او تھانہ لڈن قاسم خان اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچے تمام شواہد اکٹھے کرکے پولیس مصروف تفتیش ھے جبکہ متاثرہ شخص کی مدعیت میں تھانہ لڈن میں مقدمہ نمبر919/25 بجرم 392 ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ھے ایس ایچ او تھانہ لڈن قاسم خان نے کہا ھے کہ پولیس تھانہ لڈن کے بڑے لیگل اور فرض شناس ایماندار پولیس آفیسر لٹیروں تک پہنچنے کیلے بھرپور کوشش کررھے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button