علاقائی خبریں

مخدوم باوا سید خادم حسین نقوی کے ایصال ثواب سالانہ مجلس عزا کا اہتمام

مانگامنڈی(سید ناظم رضا سے) امام بارگاہ قصر عباس میلادچوک قلعہ شیر شاہ میں نقوی برادران کی جانب سے بلندی درجات مخدوم باوا سید خادم حسین نقوی کے ایصال ثواب کے لیے سالانہ مجلس عزا کا اہتمام کیا۔مجلس عزا میں ملک کے نامور علمائے کرام و ذاکرین عظام نے فضائل و مصائب آل محمد بیان کیے ذاکر سیدشباب الحسن نقوی، ذاکرسید دبیر حسین نقوی،ذاکرآغا رضا بی اےاور آخر پر ذاکرسید سائل رضا نقوی نے شبیہ تابوت امام علی رضا علیہ السلام برآمد کروایا مجلس عزا میں خصوصی شرکت پریس کلب مانگا کے جنرل سیکرٹری سید ناظم رضا نقوی،اورمجلس وحدت المسلمین کے صوبائی رابطہ سیکرٹری رائے ناصر علی سمیت مومنین کہ کثیر تعداد نے شرکت کی اختتام مجلس پرنقوی برادران کی جانب سے مومنین کے لیے وسیع لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button