جرائم پیشہ افراد علاقہ نہ چھوڑیں بلکہ جرائم چھوڑ دیں: اکرام الحق
نارووال(حاجی غلام عباس )2011 میں تھانہ چک امرو سے بطور اے۔ایس۔آئی اپنے پولیس کرئیر کا آغاز کرنے والے کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ صدر نارووال اکرام الحق نارووال کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اکرام الحق 2016 میں سب انسپیکٹر اور بعدازاں ایس۔ایچ۔او تعینات ہوئے۔حالیہ تھانہ صدر میں ان کی تعیناتی سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ حد تک کمی آئی ہے اس موقع پر مرکزی پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جرم سے نفرت میرے خون میں شامل ہے. جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور امن پسند شہریوں کو بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کوشش کریں گے۔کسی بھی شریف شہری کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہ ہے. جرائم پیشہ افراد علاقہ نہ چھوڑیں بلکہ جرائم چھوڑ دیں تو یہ ان کے لئے بہتر ہے میرے دفتر کے دروازے ہر شریف شہری کے لئے کھلے ہیں