کرائمز

چار نوجوان لالچ کی بھینٹ چڑھ گئے ،ڈنکی لگانا مہنگا پڑ گیا

سیالکوٹ/ سمبڑیال( رانا آصف رشید)چار نوجوان لالچ کی بھینٹ چڑھ گئے ۔لیبیا سے اٹلی ڈنکی لگانے کی کوشش میں زندہ جل گئے۔ تفصیلات کے مطابق چار نوجوان جنہیں انسانی اسمگلر نے 37 لاکھ روپے میں براستہ سعودی عرب سے لیبیا بھیجا اور پھر وہاں سے لانچ کے ذریعے اٹلی اسمگل کرنا تھا ۔ لڑکوں کو جمعہ کے روز گاڑی میں چھپا کر زیرو پوائنٹ پر منتقل کرتے ہوئے رستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور چاروں لڑکے زندہ جل گئے ۔مصدقہ زرائع کے مطابق دو لڑکے عمر ولد فوجی اللہ رکھا ، ملک عادل ولد رفیق دوبرجی چندہ سنگھ سمبڑیال کے رہائشی ہیں جبکہ باقی دو لڑکوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ۔ واضح رہے کہ عمر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا بچا تھا کیونکہ کچھ ہی عرصہ پہلے اس کا ایک بھائی کینسر کے مرض سے وفات پاگیا تھا،واقعہ کا علم ہوتے ہی علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے انسانی اسمگلروں (ایجنٹوں) کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ مزید گھر اجڑنے سے بچ سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button