ماڈل ایگریکلچر فارم پر گندم کی پیداوار کا جائزہ
گوجرانوالہ (۔ نامہ نگار ) ماڈل ایگریکلچر فارم پر گندم کی پیداوار کا جائزہ، زرعی ترقی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پرنسپل ایگریکلچر آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم خان نے ڈیرہ چوہدری مشتاق احمد سندھو، مرکز ایمن آباد کے گاؤں جیک نظام کلاں میں قائم ماڈل ایگریکلچر فارم کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد گندم کی فصل کی موجودہ صورتحال اور پیداوار کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔
محمد اعظم خان نے گندم کی فصل کا معائنہ کرتے ہوئے فصل کی نشوونما، پودوں کی صحت، بالیوں کی مضبوطی اور متوقع پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی، معیاری بیج، بروقت کھادوں کے استعمال اور بہتر آبپاشی نظام کی بدولت گندم کی فصل بہترین نتائج دے رہی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کے تدارک، متوازن کھادوں کے استعمال اور بیماریوں سے بچاؤ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں مزید اضافہ ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ایگریکلچر فارم کسانوں کے لیے عملی تربیت کا ذریعہ ہیں جہاں جدید طریقۂ کاشت کو اپنا کر نہ صرف پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے بلکہ زرعی اخراجات میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ دورے کے اختتام پر کاشتکاروں نے محکمہ زراعت کے تعاون اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے ایسے دوروں کو زرعی ترقی کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔اڈ موقع پر