کرائمز

انقلاب کال ، بد امنی اور انتشار پھیلانے کی سنگین سازش ہے:شجاع الرحمن ٹیپو

نورپور تھل (عزیزالرحمان بوڑانہ سے)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ کی پی ٹی آئی کی جانب سے دی جانیوالی احتجاج کی کال ایک بار پھر ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کی سنگین سازش ہے، پاکستان کے غیور عوام اسے مسترد کر کے حب الوطنی اور جمہوریت پسندی کا ثبوت دیں گے ، جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ 9مئی کے سانحات کے شواہد منظر عام پر آنے کے بعد کوئی بھی محب وطن شہری عمران نیازی اور ان کے سہولت کاروں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، پاکستانی عوام حساس ادروں کو نشانہ بنانے، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے اور ناموس وطن کی خاطر جان کا نذارانہ پیش کرنیوالے شہداء کی بے حرمتی کرنیوالوں کو کبھی معاف نہ نہیں کرے گی ، جیل سے رہائی کے خواب دیکھنے والے قومی مجرموں کو ہر صورت میں مکافات عمل سے گزرنا پڑے گا ، شجاع الرحمٰن ٹیپو کا کہناتھا کہ مسلم لیگ(ن) نے ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک کی صف میں کھڑاا کرنے کا عہد کر رکھا ہے اور انشاء اللہ ان اہداف کے حصول کیلئے راستے کی ہر رکاوٹ پائوں کی ٹھوکر سے دور کرے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button