بجلی کنکشن اے ایم آئی میٹرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لیسکو کا میگا پراجیکٹ شروع،صارفین کے بجلی کے کنکشنزا ے ایم آئی میٹرز پر منتقل کئے جائیں گے، منتقلی کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام اور اوور بلنگ سے بچنا ہے، لیسکو کو فیصلے سے بجلی کی بڑی بچت ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کے کنٹرول روم میں "اے ایم آئی میٹرز” لگانے کے میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی ہدایت وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے دی تھی جس پر کثیر لاگت خرچ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لیسکو میں پینسٹھ لاکھ صارفین کے کنکشنز "اے ایم آئی میٹرز” لگانے کے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا، منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے ایک سو ستر ارب روپے کے فنڈز درکار ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ایک سو ستر ارب روپے کی لاگت سے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کر ے گی۔