ٹبی وڈاں کے ظالم درندے شخص نے بھینس کی ٹانگ کاٹ ڈالی
کہروڑپکا(عباس بلوچ)بے زبان جانور بھینس نے کھیتوں سے گھاس کھایا ٹبی وڈاں کے ظالم درندے شخص نے بھینس کی ٹانگ کاٹ ڈالی جبکہ دوسری ٹانگ کو ڈنڈے مار مار کر توڑ دیا درد سے بے زبان جانور کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے کہروڑپکا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں انسانیت سوز واقعات عام تھے اب جانوروں پر بھی ظلم کیا جارہا ہے تفصیل کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی علاقے ٹبی وڈاں میں ظلم کی انتہا بے زبان بھینس نے گھاس کیوں کھایا ظالم درندہ صفت انسان نے بھینس کی ٹانگیں توڑ ڈالیں ٹبی وڈاں کے رہائشی حسن وڈ نامی شخص کی قیمتی بھینس رات کے اندھیرے میں رسی تڑوا کر کھیتوں میں بھاگ گئی کھیتوں میں چارہ کھانے پر نا معلوم ظالم شخص نے ظلم اور بے رحمی کی انتہا کرتے ہوئے ڈنڈے مار کر ٹانگیں توڑ ڈالی ظالم درندہ صفت انسان نے بھینس کی ایک ٹانگ کو کاٹ دیا جبکہ دوسری ٹانگ کو ڈنڈوں سے وار کر کے توڑ ڈالا حسن وڈ کا کہنا ہے کہ صبح بھینس تلاش کرتے ہوئے قریبی کھیتوں میں جانور کی درد ناک آوازیں سنائی دیں جب جا کر دیکھا تو درد سے بے زبان جانور کی آنکھوں سے آنسو چھلک رہے تھے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں انسانیت سوز واقعات تو عام تھے اب جانوروں پر بھی ظلم کیا جا رہا ہے جب تک ملک میں انصاف کا نظام قائم نہیں ہو گا یہ واقعات رونما ہوتے رہیں گئے معاشرے کی گراوٹ کا اندازہ اس ویڈیو سے لگا سکتے ہیں ایک بے زبان زندہ جانور کی ٹانگ ایک انسان نما زندہ جانور نے کاٹ دی شہریوں کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں پر ظلم ڈھانے والے ملزمان کسی معافی کے لائق نہیں کہروڑپکا تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی حسن وڈ اور ان کے اہلخانہ نے ڈی پی او لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر بے زبان جانور پر ظلم کرنے والے ملزمان ٹریس کرکے ان کو کیفے کردار تک پہنچایا جائے