ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، 512 چالان، 07 مقدمے درج
چوک مکول(خبرنگار)ماہ اکتوبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف 512 چالان کیے گئے۔ 07 مقدمے درج۔انچارج پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بکائنی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انچارج پٹرولنگ پوسٹ عطاالمنعم سب انسپکٹر نے غلام مصطفی خان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ ماہ نومبر 2024 میں پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بکائنی ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ کی پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ نومبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف 512 چالان کیے گئے۔ماہ نومبر میں غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر رکھنے والی اور تیز رفتار گاڑیوں اور قانون شکن افراد کے خلاف تھانہ بیٹ میر ہزار میں 07 مقدمات کا اندراج کروایا۔دوران ناکہ بندی ای پولیس ایپ کے ذریعے 5713 افراد کو چیک کیا گیا اور تین 3214 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ 17 مسافروں کو ہیلپس دی گئیں۔105 کم عمر اور بغیر موٹر سائیکل سوار کو کاغذات ثبوت ملکیت نہ دکھانے پر زیر دفعہ 115 ایم بی او بند پوسٹ کیا گیا۔ انچارج پٹرولنگ پوسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ماہ نومبر کے دوران پوسٹ پر 20 لائسنس بنائے گئے جبکہ 100 لرنر لائسنس کا اجرا کیا گیا