کرائمز

صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مارکیٹوںکا معائنہ جاری

لیہ ۔(نامہ نگار )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مارکیٹوںکا معائنہ جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے لیہ،لدھانہ میں پٹرول پمپس کے معائنے کیے۔انہوں نے پٹرول پمپ کے پیمانے چیک کیے اور پیمانے کم ہونے پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ شہریوں کو حکومتی ریلیف سے مستفیدکرنے کے لئے مارکیٹوں کامعائنہ کیاجارہا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرکے جرمانے بھی عائد کیاجارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پٹرول پمپ مالکان اپنے پمپس کے پیمانے پورے رکھے ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے اس موقع پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیرچلنے والے ایک بھٹہ کو بھی سیل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button