بھکھی: بجلی چوروں کے خلاف محکمہ واپڈا کے نا دہندگان کے خلاف ایک گرینڈ اپریشن
شیخوپورہ / بھکھی ( ڈاکٹر علی حیدر رضوی )ایس ای سرکل شیخوپورہ جناب چوہدری عمر بلال صاحب کی ہدایات کی روشنی میں اور پاک رینجرز پولیس کی معاونت سے ڈپٹی مینجر آپریشن رورل ڈویثرن شیخوپورہ سرکل چیئرمین جناب رانا محمد شفیق صاحب چیئرمین بھکھی سب ڈویژن رانا محمد نعیم احمد ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن جناب سید ابصار الحسن صاحب ایس ڈی او جناح پارک سب ڈیثرن رانا ظفر صاحب ایل ایس جناب رانا شبیر صاحب ریکوری انچارج محمد تاج رانا عتیق میٹر انسپیکٹر شاہد اقبال میٹر انسپیکٹر ارسلان بٹ اور ڈویثرن سرویلنس ٹیم انچارج کاشف عثمان بٹ صاحب نے ہمراہ اپنے سارے سٹاف کے گنگ روڈ گلی نمبر چار گلی نمبر 13 داموانہ روڈ ڈیرہ جٹاں اور گاؤں جیون پورہ میں بجلی چوروں کے خلاف محکمہ واپڈا کے نا دہندگان کے خلاف ایک گرینڈ اپریشن کیا جس میں کئی بجلی چوروں کو رنگ ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جن کو موقع سے ہی گرفتار کروایا گیا اور ان سب بجلی چوروں اور نا دہندگان کو پولیس کے حوالہ کیا گیا اور ان بجلی چوروں سے لاکھوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی 06 بجلی چوروں کو پکڑ کر حوالہ پولیس کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ای سرکل شیخوپورہ اور سرکل چیئرمین رانا محمد شفیق صاحب نے بجلی چوروں اور نہ دہندگان لوگوں کو ایک میسج دیا کہ کسی صورت میں بھی کسی بجلی چور کو نہیں چھوڑیں گے نادہندگان لوگ اپنے بقایہ جات فوری طور پر جمع کروائیں