اوکاڑہ پولیس ان ایکشن، 4 نقب زن ، 2 منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ پولیس ان ایکشن۔ پولیس نے نقب زنی میں ملوث 4 ملزم۔جب کہ 2 منشیات فروش بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد نے کاروائی کرتے ہوے نقب زنی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے 52 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں 13 تولے طلائی زیورات۔ 4 بھینسیں۔4 لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برامد کر کےقبضہ میں لے لیا۔ملزمان نے رینالہ خورد میں 22 نقب زنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے پولیس ملزمان سے مزید تفشیش کر رہی ہے۔جب کہ پولیس تھانہ بصیرپور نے دوران گشت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش سعید کو قابو کر کےاس کے قبضہ سے 5 کلو 500 گرام چرس برامد کر کے قبضہ میں لے لی ۔پولیس نےای ک اور منشیات فروش تاج احمد عرف تاجی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 20 کلو چرس برامد کرلی پولیس تھانہ بصیر پور نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے #