بینظیر بھٹو کی شہادت کارکنان کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے ، محمود اشرف
ڈسکہ(عشرت انصاری) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسکہ کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 73ڈسکہ رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کارکنان کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان اور جیالوں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنی قائد شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر کار کن و جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بے نظیر بھٹو پاکستان کی سب سے بڑی لیڈ بن کر ابھریں ایسی نڈر قیادت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو جمہورت پر قربان ہو گئی پورے خاندان نے عوام اور جمہوریت کے لئے جانیں دے دی اور امر ہو گئے آج بھی شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار بھٹو کے مزاروں پر لاکھوں کارکن عقیدت مند فاتحہ خوانی کرنے اور چراغ جلانے جاتے ہیں۔