کرائمز

پاکستانی طلبہ کاچین میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کرنا سنگ میل ہے ‘ علی ارشد رانا

لاہور( آئی این پی)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے 300پاکستانی زرعی گریجویٹس کے پہلے بیچ کو چین میں جدید زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق عملی تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے زراعت کے شعبے میں بڑا سنگ میل قرار دیا ہے ۔ اپنے بیان میں ایم ڈی پی ایس سی علی ارشد رانا نے کہا کہ پاکستانی زرعی گریجو ایٹس نے معیاری بیجوںکی پیداوار، کم سے کم پانی کے استعمال ، زرعی پیداوار میں اضافے اور فصل کی تیاری کے بعد نقصانات کو کم سے کم کرنے کی تربیت حاصل کی ہے اور یقینی طور پر مذکورہ زرعی گریجوایٹس کے پاکستان میں واپس آ کر کام کرنے سے زراعت میں انقلاب برپا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کا زراعت کی ترقی کے لئے تعاون اہمیت کا حامل ہے جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ زرعی گریجوایٹس کا دوسرا بیج بھی چینی زبان سیکھنے کے بعد چین کی یونیورسٹیز میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کرنے کے بہت جلد روانہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button