کرائمز

18 سالہ نوجوان نہانے کے دوران نہر میں ڈوب گیا

اوکاڑہ(وحید انصاری)اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم سے گزرنے والی راجوال لنک نہر (بس ایس لنک نہر) نزد کھرلاں والا ہیڈ پر 18 سالہ نوجوان نہانے کے دوران نہر میں ڈوب گیا، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے نعش کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری .ریسکیو زرائع کے مطابق حجرہ شاہ مقیم سے گزرنے والی بی ایس لنک نہر میں 18 سالہ نوجوان نہر میں ڈوب گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نہانے کے دوران نہر میں ڈوبا ہے۔اطلاع ملنے پر حجرہ شاہ مقیم سے ریسکیو ٹیمیں موٹر بائیک اور ایمبولینس جبکہ تحصیل دیپالپور سے فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مقامی رضاکاروں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیمیں مختلف ٹیکنیکس کی مدد سے نعش کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ ڈوبنے والے بچے کی علی رضا ولد صابر علی (18 سال تقریباً) سکنہ محلہ امیر شاہ ملنگ ٹاؤن حجرہ شاہ مقیم کے نام سے ہوئی۔ #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button