اوکاڑہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے زمیندار کو قتل کر دیا گیا۔
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) اوکاڑہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے زمیندار کو قتل کر دیا گیا۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 40 تھری ار اوکاڑہ کے رہائشی زمیندار ملک اکرام الئہ اپنی زمینوں پر پھیرا مار کر گاوں واپس ارہا تھا کہ راستے میں ملزمان اظہر حیات۔ سرفراز عرف سونی وغیرہ نے اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہےاور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیےہیں۔ ایف ائی ار کے مطابق مقتول پر 2012 میں 2 بھائیوں کے قتل کے الزام میں تھانہ نور شاہ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔جس میں مقتول اکرام الئہ کو مقامی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا تھا۔ اکرام الئہ نے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کر دی تھی ۔عدالت عالیہ نے اسے بری کر دیا تھا۔ #