کرائمز

ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

شیخوپورہ( عامر نصیر راجپوت ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن انصاف عوام الناس کی دہلیز پر کی روشنی میں ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے تھانہ صدر شیخوپورہ کے نواحی گاؤں عثمان نگر میں کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر سن کر حل کیا۔ان میں سے کچھ شکایات کے فوری حل کیلئے متعلقہ پولیس آفسران کوبھی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ پولیس خدمت مراکز اور خدمت سنٹرز میں جدید سروسیز سے مستفید ہو رہے ہیں عوام الناس کیلئے میرے سمیت تمام پولیس آفسران کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام میں تعاون اور رابطے کو مستحکم کرنا،لوگوں کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر سننا اور ان کا مناسب فوری حل،بروقت کاروائی،جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا اور انصاف کی فوری فراہمی کو عوام الناس کے گھر کی دہلیز پر پہنچا کر ان کی دادرسی کرنا ہے۔کھلی کچہری میں لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس احسن اقدام کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button