ظالموں نے چھ ماہ کے بچے کو بھی مار ڈالا، ضیغم ورک
شیخوپورہ( کرائم رپورٹر ) پاراچنار میں ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے مرد عورتوں کو کس ناکردہ جرم کی وجہ سے بے دردی سے قتل کیا گیا آخر ان کا قصور کیا تھا کیا اس قافلہ میں شریک چھ ماہ کا بچہ کسی کو چوٹ پہنچا سکتا تھا ظالموں نے چھ ماہ کے بچے کو بھی مار ڈالا ان باتوں کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ضیغم ورک نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آخر کب تک ہم یہ ظلم برداشت کرتے رہیں گے کیا پاراچنار پاکستان کا علاقہ نہیں کیا وہ انسان نہ تھے اگر وہ پاکستانی اور انسان تھے تو ان نہتے لوگوں کو اتنی بے دردی سے قتل کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا جن میں ایک چھ ماہ کا بچہ بھی تھا یہ سب کس کی ایماء پر کیا گیا یہ جانوں کی بھنٹ کس آقا کو خوش کرنے کے لیے دی گئی کیا اسی لیے آئینی ترامیم کی جاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج پھر یذیدیت نے میدان کربلا کی یاد تازہ کردی کہ یذید پلید کی یذیدیت میں بھی ننھے معصوم علی اصغر پر تیر برسائے گئے آج کے یذید نے بھی وہی منظر کشی کردی چوہدری ضیغم ورک نے پرآشوب آنکھوں کے ساتھ یہ کہتے ہوئے بات ختم کی کہ; اے امیر شہر تجھے ہے یہ خبر میں قتل ہوا ہوں تیرے محل کی دیوار کے پیچھے;