کرائمز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی,چربی سے آئل تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

لاہور( آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں چربی سے آئل تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رائیونڈ مانگا روڈ فیکٹری ایریا میں کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 10ہزار 80لیٹر چربی آلائشوں سے بنا گندا آئل تلف کر کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ملزمان چربی ،آلائشوں سے آئل تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بائیو ڈیزل یا سوپ کمپنی کو سپلائی کرنے کے دستاویزات بھی موجود نہ تھی، چربی سے نکالے گئے آئل میں لازم میٹانیل ڈائی بھی شامل نہیں کی گئی تھی۔ انہوںنے کہا کہ آلائشوں سے تیار آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، فیٹ رینڈر آئل سے کوکنگ آئل تیار کرنا سنگین جرم ہے۔زیادہ منافع کے لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں واقع جعلساز مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کو1223پر مطلع کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button