پاکستان سے محبت ‘اتحاد کی ضرورت ہے ، چوہدری عمران علی چیمہ
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)معروف سینئر کالم نگار چوہدری عمران علی چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور اس کی ترقی کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا’اس وقت قوم کو آپس میں رواداری ‘محبت ‘یگانگت اور پاکستان سے محبت ‘اتحاد کی ضرورت ہے ۔ پاکستان اور افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ریڈ لائن سمجھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور پاکستان کو کامیاب ریاست بنانے کے لئے ہمیں پاکستانی بننا ہو گا پاکستان کے استحکام اور اس کی ترقی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہے ۔ اس وقت قوم کو آپس میں رواداری ‘محبت ‘یگانگت اور پاکستان سے محبت ‘اتحاد کی ضرورت ہے ہم سب ملکر پاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنائیں گے تاکہ ملک ترقی اور درست سمت کی جانب گامزن ہو سکے ہم پاکستان اور افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ریڈ لائن سمجھتے ہیں پاکستان کی معیشت کی بہتری اور پاکستان کو کامیاب ریاست بنانے کیلئے قوم کو صرف ایک قوم پاکستانی قوم بننا ہو گا۔پاکستان کسی منفی سیاست ‘منفی سوچ کا متحمل نہیں ہو سکت ملک میں نئی سوچ ہمارا بنیادی نکتہ ہونا چاہیے ۔ چوہدری عمران چیمہ نے مزید کہا کہ سیاست قومی اور ملک کی ترقی سے جڑی ہونی چاہیے گڈ گورننس کے بغیر ملک کو درست سمت پر نہیں لے جایا جا سکتا جو ماضی میں ہوتا رہا اس سے ہٹ کر ملک کو اپنی صلاحیتوں اور مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے ہمیں نفرت کی سیاست کے خاتمے اور ملک سے عدم استحکام ختم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے ۔