پسند کی شادی کرنے پر اپنی سگی ہمشیرہ کا قاتل گرفتار
راولپنڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )تھانہ صدر بیرونی کی کاروائی، پسند کی شادی کرنے پر اپنی سگی ہمشیرہ کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا اشتہاری گرفتارکر لیا گیا،اشتہاری نے اپنے بھائی سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے اپنی ہمشیرہ کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے کاروائی کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے پر اپنی سگی ہمشیرہ کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا،اشتہاری نے اپنے بھائی سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے اپنی ہمشیرہ کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا،زیر حراست اشتہاری مئی 2022 سے پولیس کو مطلوب تھا،صدر بیرونی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،اشتہاری کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کاکہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔