کراچی : اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی /ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس (کرائمز پوائنٹ) ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار گرفتار ملزم کی شناخت نواب عرف ناکو ولد امیر گل کے نام سے ہوئی،ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین اور 2 عدد چھینے ہوئے موبائل فون برآمد،چھینے ہوئے موبائل فون ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چھینے گئے تھے جنکے مقدمات 29/2024 جرم دفعہ 392/397/34 اور 31/2024 جرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ میں درج ہیں،گرفتار ملزم کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ الزام نمبر 65/2024 آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا جبکہ بالا مقدمات میں بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، دوسری کاروائی ،ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد خان ولد میر خان عرف جنت خان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس اور نقدزر فروختگی برامد کرلی ،ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 66/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے