کرائمز
عمران خان آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننا چاہتے ہیں جاوید لطیف
لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننا چاہتے ہیں،تحریک انصاف کے جیل سے باہر رہنماﺅں کے مفادات موجودہ سسٹم سے جڑے ہیں اور بانی پی ٹی آئی آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننے کے لئے بےتاب ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ 9 مئی نے سسٹم کو پاﺅں پر کھڑا کیا، جنرل باجوہ کی پہلی ایکسٹینشن میں بھی نوازشریف کی حتمی منظوری شامل نہیں تھی۔ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو نواز شریف کو کردار ادا کرنے پر تیار کیا جانا چاہیے۔