کرائمز

درجنوں سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان ( مرزا ایم بی قمر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کچہ کریمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد خطرناک مجرمان اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یارخان پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں درجنوں سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا ہے۔ تھانہ صدر رحیم یار خان پولیس اغوا کے مقدمہ میں ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمدگی کے لئے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے چھڑوانے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس کی حفاظت حق خود اختیاری کے تحت بھرپور جوابی کارروائی،ملزم کے فرار کروانے کی کوشش ناکام بنادی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ڈاکو طارق چوہان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،ساتھی ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ خطرناک ہلاک ڈاکو اغوا،ڈکیتی، چوری جیسے 22 سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا، ہلاک ڈاکو نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر خالد محمود کو سندھ جاتے ہوئے اغوا کیا تھا جسے پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت بازیاب کروا لیا تھا۔ وقو عہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوز تھانہ صدر رحیم یار خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، واقع تھانہ آباد پور کے علاقے موضع مسلم آباد میں پیش آیا۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بروقت موئثر کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ہلاک ڈاکو کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری ہدایت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ہلاک ڈاکو کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے مزید کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button