پنجاب پولیس کی کارروائی ،اقدام قتل کا اشتہاری قطر سے گرفتار
(رپورٹ :حیدر شاہ )پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول کی مشترکہ کاروائی، اقدام قتل کا اشتہاری قطر سے گرفتاررواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس اشتہاری غلام مصطفٰی نے گذشتہ برس تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس اشتہاری بعد ازاں قطر فرار ہوگیا اور ایک برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے اشتہاری غلام مصطفٰی کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، ترجمان پنجاب پولیس قطر پولیس کے ساتھ کوارڈینیشن سے ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم آج رات اسلام آباد ائیر پورٹ لینڈ کرے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش۔قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ آئی جی پنجاب ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت۔