علاقائی خبریں

پروموشن کے 10سے 20ہزار ڈالر وصول کر رہا تھا‘ این سی سی آئی

لاہور( آئی این پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کہا ہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی بیٹنگ ایپ کی ایک پروموشن کے 10سے 20ہزار ڈالر وصول کررہا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں 40سے زیادہ جوئے کی ایپلی کشنز کے ذریعے اربوں روپے کا آن لائن جوا ءکھیلا جارہا ہے،ان ایپلی کیشنز کے ذریعے جوئے کوفروغ دینے والوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چوہدری نے اس حوالے سے بھی بتایا کہ یو ٹیوبرز یا سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بیرون ملک بیٹھے بکیے ملوث کرتے ہیں جس کی ایک چال ڈکی بھائی کی بھی ہے۔ڈکی بھائی نے جوئے کو فروغ دینے کے حوالے سے درجنوں پروگرامز کیے جن کی تعداد 50سے زائد ہے، باہر بیٹھے جورایوں سے ایک پروگرام کے 10سے 20ہزار ڈالرز وصول کئے جاتے جو کہ ایک بہت بڑی رقم ہے،اس کے علاوہ بھی ڈکی بھائی بہت کچھ کر رہا تھا جس کی تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button