کرائمز

لاہور:افسران کی ملی بھگت ،شیخ شیدی نامی غیر قانونی وینڈرسرگرم

لاہور (دانش خان سے )شیخ شیدی نامی غیر قانونی وینڈر لاہور ریلوے اسٹیشن پر کاروبار جاری رکھے ہوئے، مختلف ٹرینوں میں غیر قانونی طور پر موبائل اسیسریز فروخت کرتا ہے تفصیلات کے مطابق شیدی جو کے متعدد وینڈرز کا سرغنہ بھی بتایا جاتا ہے ،اس کی ٹیم کے دوسرے وینڈرز مختلف ٹرینوں میں غیر قانونی طور پر کولڈ ڈرنکس اور مشروبات فروخت کرتے ہیں یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ریلوے پولیس سپیشل برانچ کے فرائض میں شامل ہوتے ہوئے مذکورہ وینڈر ریلوے اسٹیشن کی حدود میں کیسے داخل ہوتا ہے!!! اور پھر مختلف ریل گاڑیوں میں کیسے اپنے گروہ کے ہمراہ غیر قانونی کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور کینٹ اسٹیشن پر اس گروہ کو چیک کیوں نہیں کیا جاتا رہا!اس خطرناک کرپشن بارے ٹھوس شواہد پہلے ہی پیش کر دیئے جا چکے ،،اب ضرورت تحقیقات کی باقی ہے اسپیشل برانچ سے متعلقہ اہلکاروں اے ایس ائی نوید شہزاد اور غفار کی جانب سے شیدی کے ساتھ موبائل رابطے بھی ہیں اگران اہلکاروں کے سی ڈی آر نکلوائے جائیں اور پھر ان اہلکاروں سے مزید تحقیقات کرنے پر بہت سے نام سامنے ائیں گے،طاقت اور اختیارات کے نشہ میں دھت ریلوے پولیس سپیشل برانچ ضابطہ اخلاق کو مبینہ طور پر پاؤں تلے روندنے میں ملوث،مذکورہ بالا معاملہ کی تحقیقات کروائیں اور تمام شواہد کی موجودگی mait ملوث اہلکاروں اور ان کے ساتھ جڑے دیگر ریلوے پولیس سہولت کاروں پر محکمانہ کاروائی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button