علاقائی خبریں

جماعت اسلامی نے "حق دو تحریک ” کا آغاز کر دیا ہے، ارسلان خاکوانی

کھچی والا (محمد شاہد) جماعت اسلامی نے "حق دو تحریک ” کا آغاز کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر ارسلان خان خاکوانی کی پریس کانفرنس حکومت کے سامنے پانچ مطالبات رکھے دیئے۔ امیر جماعت اسلامی تحصیل فورٹ عباس ارشاد الحق، نائب امیر ضلع بہاولنگر عمر فاروق رامے، امیر کھچی والا حاجی محمد اشرف باٹھ، جنرل سیکرٹری ارسلان اکبر واہلہ سمیت دیگر کارکنان اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ ارسلان خان خاکوانی نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کی پسماندگی اور محرومیوں کو دور کرنے کے لیے اس تحریک کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہم حکومت کے سامنے پانچ مطالبات پیش رکھ رہے ہیں جن میں گندم کی قیمت کو 4000 روپے فی من مقرر کرنا کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی، زرعی مداخل کی قیمتوں میں کمی، نہری پانی کی منصفانہ تقسیم، اور زرعی پیداوار کی مناسب قیمتوں کی ضمانت شامل ہیں۔ ارسلان خاکوانی نے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر میں بہت زیادہ مسائل اور محرومیاں ہیں۔ یہاں نہ تو مناسب ہیلتھ کی سہولیات ہیں نہ ایجوکیشن کا نظام درست ہے اور نہ ہی انفراسٹرکچر بہتر ہے اس ضلع کو دوسرے اضلاع سے ہمیشہ پیچھے رکھا گیا ہے اب عوام کی طاقت اور عوامی نمائندوں کو ساتھ ملا کر ضلع بہاولنگر کو اس کا حق دلوایا جائے گا۔ اس حوالے سے 14 فروری بروز جمعہ صبح 10 بجے پنجاب اسمبلی کے باہر پرامن احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کے پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک میں ضلع بہاولنگر کے تمام افراد خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو شامل ہو سکتے ہیں ہماری تمام عوامی نمائندگان کو دعوت ہے کہ وہ اس تحریک کے ساتھ چلیں اور ضلع بہاولنگر کو ایک خوشحال خطہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button